ٹاؤن میونسپل کارپوریشن 03 نثار احمد صدیقی سکھر (TMC-III) اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر (SSWMS) نے مشترکہ ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد سکھر کو صاف ستھرا، سرسبز اور مزید خوبصورت بنانا ہے۔ 

ٹاؤن چیئرمین طارق چوہان اپنی نگرانی میں صفائ کروارہے ہیں


چیئرمین طارق حسین چوہان، TMC-III نے زور دیتے ہوئے کہا، "یہ مہم سکھر کے رہائشیوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے،صفائی ہماری اجتماعی ذمداری ہے؛ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے شہر کو خوبصورت رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔۔

نثار احمد صدیقی کے ٹاؤن چیئرمین طارق چوہان میڈیا کو صفائ مہم کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں

عثمان بٹ، پروجیکٹ ڈائریکٹر SSWMS، نے کہا، "ہماری TMC-III  سے شراکت داری پائیدار انتظام اور کمیونٹی کی قیادت میں اقدامات کو آگے بڑھائے گی، جو سکھر کو ایک صاف ستھرا، سرسبز شہر میں تبدیل کرے گی

 

 مہم کی مقاصد:


سڑکوں کی بہتر صفائی کرنا صفائی کے خصوصی آلات اور عملے کی تعیناتی۔

فضلہ جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے اور صحت مند ماحول کے لیے ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے.






ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چیئرمین طارق چوہان نے خود ڈور ٹو ڈور شہریوں سے مل کر التماس کیا کہ شہری جگہ جگہ کچرا پھینکنے کی بجائے کچرے کو کچرا دان میں ڈالیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جاسکے شہریوں نے نثار احمد صدیقی ٹاؤن کے چیئرمین طارق چوہان کی شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیۓ کیۓ جانے والے اقدام کو خوب سراہا شہری کہتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر روٹین سے اسہی طرح صفائی آپریشن کریں تو شہر کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا بنایا جاسکتا ہے۔

بیوروچیف زاہد شیخ