جولائی سے موسلادھار بارشیں، کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک 12 جولائی ، 2022  

سندھ میں بارشوں سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص نوابشاہ، جیکب آباد اور سکھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

سندھ میں بارشوں سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص نوابشاہ، جیکب آباد اور سکھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے سندھ میں ایک اور مضبوط مون سون سسٹم کی ایڈوائزری جاری کردی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا ایک کم دباؤ سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جو 18جولائی تک اثر انداز رہے گا، اس سسٹم کے زیر اثرگرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ہونیوالی بارش کا ڈیٹا جاری

کراچی میں بارش رکے گھنٹوں گزر گئے، شہر کے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ میں آج شام یارات بارش کا امکان ہے جب کہ حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی 18 جولائی تک بارشیں ہوسکتی ہیں، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بارشوں سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص نوابشاہ، جیکب آباد اور سکھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ مسلسل تیز بارشوں کے باعث کیر تھر رینج میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

Google source


محکمہ  موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب میں بادل بن رہے ہیں اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں بھی بادل ہیں جس سے شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔


علاوہ ازیں ژوب، زيارت، بارکھان، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبيلہ، آواران، نصيرآباد، جھل مگسی،  ڈیرہ بگٹی، تربت اور سبی میں بھی گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔