سکھر: سندھ میں غیر متعلقہ لوگوں کی آبادکاری سندھ کے جائز حقوق کیلئے جسقم ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی جانب سے سٹی پوائنٹ تا گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ( پیدل مارچ) کیا گیا پیدل مارچ کی قیادت جسقم کے مرکزی رہنما صنعان خان قریشی و دیگر مرکزی و صوبائی رہنماﺅں سمیت ضلعی عہدے دار کر رہے تھے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جسقم کے مرکزی رہنما صنعان قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں غیر ملکیوں کی موجودگی سے سندھ کا امن تباہ ہو رہا ہے ہم نے ہمیشہ عدم تشدد کی سیاست کی ہے لیکن افسوس ہمارے نوجوانوں کو سرعام قتل کیا جا رہا ہے سندھ کے پر امن فضاءکو خراب کرنے میں افغانیوں کا ہاتھ ہے افغانستان سے آئے ہوئے لوگ سندھ میں ہونی والی دہشت گردی میں ملوث ہیں ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے افغانوں سمیت تمام غیر ملکیوں کونا صرف سندھ بلکہ ملک سے فوی فور ی طور پر نکالا جائے۔