عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت پیٹرولیم وخزانہ سے پیٹرول قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی


ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔


دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک بار پھر 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔


 دوران ٹریڈنگ برینٹ 100، ڈبلیو ٹی آئی 97 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا