سکھر میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ کھلے عام سڑک پر پھینکنے کے بجائے بلدیہ کی
جانب سے مختص کئے گئے پوائنٹس پر پھینکے،
آلائشیں کھلے عام سڑک پر پھینکنے سے ٹریفک کے باعث کچرا اور تعفن پھیل جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سکھر ہم سب کا شہر ہے اس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، بلدیہ کا عملہ دن رات شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاں، مختلف شفٹس میں کام کرکے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر یہ کام ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، ٹیلیفون نمبر پر 071111757777 پر رابطہ کرکے بھی شہری صفائی کے حوالے سے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں جس پر فوری ایکشن ہوگا۔ علاوہ ازیں میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں سمیت ڈمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں، اس موقع پر بلدیہ کے افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔



0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts