، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ،پولیس اور انتطامیہ کی ملی بھگت سے فروخت کا سلسلہ جاری ،
مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش ،سڑکوں پر ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کیلئے مویشی منڈی قائم ہونے کے باوجود ہشہر کے مختلف علاقوں سمیت بازاروں میں پولیس اور انتظامی افسران نے مویشی مالکان کیساتھ ملی بھگت کر غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنا شروع کردی ہے جہاں مویشوں کے رش کیساتھ خریداروں کا بھی رش امنڈ آیا ہے اور مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے بھاوُ تاوُ کیا جارہا ہے سکھر شہر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں سمیت سکھر کے بازاروں میں جانوروں کی بلاخوف و خطر فروخت جاری ہے شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرکے سڑکوں پر مویشی کی خریداری اور فروخت پر پابندی عائد کرکے ٹریفک جام جیسے مسائل سے نجات دلائی جائے۔
0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts