سندھ کے مختلف شہروں سمیت سکھر اور قرب و جوار کے علاقوں میں بھی تیز و ہلکی بارش کا سلسلہ جاری جس کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں میں پڑنے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی بارش کے باعث بجلی کے کئ فیڈر ٹرپ کر گۓ فیڈر بند ہونے سے سکھر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگۓ مسلسل بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگۓ سکھر کی مین شاہراؤں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا جسے انتیظامیہ کی جانب سے نکالا جا رہا ہے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور سورج کی تپش میں کمی کے باعث گرمی کی شدت دم توڑ گئ سکھر اور اسکے گرد و نواح میں کل رات ایک بجے سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے