آر وائی نیوز کی بندش اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کیخلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب میں سینکڑوں صحافیوں کا احتجاج, حکومت وقت کے آمرانہ اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی, اے آر وائی کی نشریات کی بحالی اور عماد یوسف کی فوری رہائی کا مطالبہ
سکھر یونین آف جرنلسٹس زیر اہتمام اے آر وائی نیوز کی جبری بندش اور اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا, احتجاج میں شریک شرکاء نے اے آر وائی کی بندش اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کو صحافت پر قدغن قرار دے دیا,
احتجاج میں شریک سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو, جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی اور مجلس عاملہ کے ارکان سمیت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ حکومت وقت کیجانب سے میڈیا کی آواز کو دبانے اور صحافیوں کی جبری گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جمہوری دور حکومت میں غیر جمہوری اور آمرانہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے حکومت جماعت کیجانب سے میڈیا کے اداروں کی بندش اور میڈیا ورکرز کی گرفتاریاں انتہائی تشویشناک اور بزدلانہ عمل ہے اس طرح کے غیر جمہوری اقدامات سے انتشار اور عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوتے ہے, پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بڑے نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کی جبری بندش اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری غیر اصولی اقدام ہے بغیر سرچ وارنٹ کے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میڈیا ورکرز کو بغیر جرم گرفتار کرنا حکومت وقت کی غنڈہ گردی اے آر وائی کی نشریات کی بندش میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے میڈیا کی جبری خاموشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, مظاہرے میں شریک پی ایف یو جے کے ایف ای سی ممبر امداد بوزدار, ایس یو جے کے نائب صدر جلال الدین بھیو, فنانس سیکرٹری کاشف پھلپوٹو, اسحاق کھوسو, صلاح الدین قریشی, جاوید گھنیو, سحرش کھوکھر غفور شیخ و دیگر شرکاء نے حکومت کیجانب سے میڈیا دشمن حکمت عملی اور پیمرا گردی کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت فوری طور پر اے آر وائی کی نشریات کی بحالی اور ہیڈ آف نیوز اے آر وائی عماد یوسف کی رہائی کو یقینی بنائے۔



0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts