ایس ایس پی سکھرسنگھار ملک کی زیر صدارت امن و امان ، کچے کی صورتحال سمیت دیگر امور پہ اجلاس


اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی نے شرکت کی


اجلاس میں امن و امان ، کچے کی صورتحال اور سوشل کرائیم سمیت دیگر امور زیرغور لائے گئے.


ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا 


متعدد ایس ایچ اوز کے جرائم پیشہ افراد اور سوشل کرائیم کے خلاف کارروائیوں پہ عدم اطمینان کا اظہار کیا، متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹسس جاری، کاروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا 


ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے ایک بار پھر واضع کیا کہ امن و امان کی فضا کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے 


 


عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنانا ہے اس میں کوتاہی برتنے والے کو کسی صورت بخش نہیں کیا جائیگا 


کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں، پکیٹنگ و پیٹرولنگ میں اضافہ کریں 


مختلف جرائم میں مطلوب ملزمان کی نشاندہی کریں اور انہیں ٹریس کرکے گرفتار کریں


کرمنل کے خلاف ٹارگیٹس بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پہ ریڈز کریں اور اپنی حدود میں موٹرسائیکل چوری اسنیچنگ کی وارداتوں میں ضابطہ لائیں.




_منشیات فروش،، جوا سٹہ سمیت آرگینائیزڈ کرمنلز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں


ایس ایس سکھر سنگھار ملک نے سماجی برائیوں کے خلاف مختلف ٹیمز تشکیل دیں اور واضع کیا کہ اگر کسی حدود میں گٹکہ ماوہ یہ دیگر منشیات کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ تھانیدار کو بخش نہیں کیا جائیگا اور ملوث افسر یا اہلکار کے خلاف سخت محکماجاتی کارواٸی عمل میں لائی جائے گی 


تمام ایس ایچ اوز سرکاری پوليس موبائيل میں گشت کو یقینی بنائیں، 


_پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ کو مزید میسر بنائیں جرائم کی روک تھام کے لیے میسر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں