عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میر حکومت کیخلاف پروپیگنڈاکیا ان کے ساتھ لفافہ صحافی ملے ہوئے تھے ان لوگوں کیساتھ پیسے لےکر ضمیر بیچنے والےملے ہوئے تھے ان کے ساتھ وہ میڈیا ہاؤس ملا ہوا تھا جو پیسے لےکر سب کچھ کرتا ہے آج بچے بچےکو پتہ ہے کہ وہ میڈیا ہاؤس کون ساہے۔



ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف، صابر شاکر اس حکومت کی دہشت گردی کی وجہ سےملک سے باہر ہیں ایازامیر جیسے غیرت مند دانشور کواس حکومت نےمارنےکی کوشش کی عمران ریاض جیسے باضمیر صحافی کو جیل میں ڈالا گیا اور اےآروائی نیوز کی نشریات بندکی گئی۔