اچھی خبر یا اللہ تیرا شکر
کچے سے سیلابی ریلا ختم ہو رہا ہے، اور ندی کے سیلاب سے کسی قسم کے نقصان کا خدشہ نہیں رہا ہے۔
دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ بیراجوں پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر معمول پر آنے کے بعد گڈو کے مقام پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
اگلے 24 گھنٹے بعد سکھر بیراج پر لاٹھ شروع کر دی جائے گی، ایک ہفتے میں دریا سے سیلابی صورتحال ختم ہو جائے گی، محکمہ آبپاشی۔
تونسہ بیراج سے چھوڑا گیا پانی گڈو بیراج پر پہنچنے کے بعد پانی کی آمد 5 لاکھ 61 ہزار 118 کیوسک ہوگئی، گڈو میں پانی کی سطح گرنا شروع ہوگئی ہے۔
دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر ندی نالوں میں پانی کی آمد 5 لاکھ 53 ہزار 183 کیوسک اور بہاوٴ بھی 5 لاکھ 53 ہزار 183 کیوسک ہے۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر آج سے پانی کی سطح نیچے آنا شروع ہوگئی ہے اور ایک ہفتے میں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول پر آجائے گا، آخری ریلا گزر رہا ہے،
رپورٹ زاہد شیخ
SNN.TV SUKKUR NEWS NETWORK



0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts