پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں سکھر کی خواتین کی ہاکی ٹیموں کے لیے سکھر پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ اوپن ٹرائلز کا آغاز ہوا  تقریب کی مہمان خصوصی گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل میڈم شمیم بخاری کا کہنا تھا ک آج سکھر میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹرائلز میں شرکت پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور بحالی کیلئے خوش آئند ہے اگر اس ٹیلنٹ کو جدید ہاکی کی ٹیکنالوجی کی سہولیات دی جائیں تو پاکستان ہاکی میں دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے۔ٹیلنٹ

ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ہاکی کے نیشنل کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر مختار(ڈائریکٹر اسپورٹس


 

سرسید یونیورسٹی،

کراچی)

نے ٹرائلز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ

ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت سکھر میں ہونے والے دو روزہ اوپن تقریباً 200 سے زیادہ لڑکیوں نےٹرائلز میں حصہ لیا۔ انہوں نے سر سیدیونیورسٹی

 

اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی

طرف سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مذید انہوں   کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ اسپورٹس ہاکی لیگ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کریگا۔ انہوں نے سکھر میں ہاکی کے ٹرائلز اتنے شاندار انداز میں انعقاد پرمنتظمین کو مبارکباد دی اور انکا شکریہ ادا کیا