![]() |
| ایس ایس پی سکھر آفس میں موٹربائیک ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ کے دوران لی گئ تصویر |
![]() |
| ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کمیل حیدر شاہ ایس ایس پی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ |
موٹر سائیکل چوری روکنے کے لیۓ ٹریکر لگانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق
سندھ سمیت سکھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ایس ایس پی أفس سکھر میں سکھر موٹر بائیک ایسوسی ایشن کے صدر موٹر سائیکل شورم مالکان اور بائک ڈیلر تاجران کے ساتھ ملاقات کی گئ ملاقات میں ایس ایس پھی سکھر امجد شیخ ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ڈسٹرکٹ کونسل چیئر مین سید کمیل حیدر شاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ موٹر سائیکلوں میں ٹریکرز لگانے کے لیے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا، موٹر سائیکل میں ٹریکر لگا ہوگا تو ہی موٹر سائیکل چوری میں کمی آئیگی اور چوری ہونے والی موٹر سائیکل کو ٹریکر کے بغیر جلد ریکور بھی کیا جا سکے گا اور اس پر جلد عمل درآمد بھی کرایا جائیگا ٹریکر والی بائیک کو ہی محکمہ ایکسائز موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ دیکر رجسٹرڈ کریگی، ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد جرائم میں استعمال ہونے سے بچ جائے گی مذید انہوں نے کہا کے موٹر سائیکل میں ٹریکر نصب کرانے میں تقریا بارہ ہزار کا خرچ آئیگا جس میں سے چھے ہزار ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ادا کیۓ جائینگے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا کے شہریوں کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے جس طرح سے چوری ہونے کی خبریں چلائ جاتی ہیں اسہی طرح پولیس کی کارکردگی کی خبریں چلانی چاہیئں جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد پیدا ہوگا اور پولیس اور عوام میں کے درمیان ایک مظبوط رشتہ قائم ہوگا
![]() |
| بیوروچیف زاہد شیخ |






0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts