سول سوسائٹی اور اسٹیپ فاؤنڈیشن سکھر کے زیر
اہتمام لب مہران میں شجرکاری مہم تقریب 
سول سوسائٹی اور اسٹیپ فاؤنڈیشن سکھر کے زیر اہتمام لب مہران میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی، ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو اور اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی،تقریب میں ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل اور اسٹیپ فانڈیشن کی چیئرپرسن (شائستہ کھوسو) اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مون سون کے حوالے سے شجرکاری کی منعقدہ تقریب میں کمشنر سکھر سمیت تمام افسران کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جبکہ تمام افسران نے شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا اور اپنی اپنی تقریر میں پودے کو لگانا اہم بھی قرار دیا، تقریب میں طلبہ و طالبات کی جانب سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے جبکہ افسران کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری ہے، شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں،تقریب کے اختتام پر خواتین، بچوں ، شہریوں اور اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا اور یہ عہد بھی کیا کہ وہ اسی طرح اپنے عزیز و اقارب اور ہر کسی کو پودے لگانے کی اپیل کریں گے تاکہ اپنے اردگرد ماحول کو پرسکون اور اپنے شہر کو سرسبز بناسکیں،