ایس ایس پی سکھر امجد

ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر ضلع میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ کا آغاز گلوب چوک سے کیا گیا جو شھر کے مختلف علاقوں ملٹری روڈ، بندر روڈ، سمیت نیوی پارک روہڑی کسٹم ناکے سے ہوتا ہوا ایس ایس پی آفس سکھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ میں ضلع کے تمام، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوَز،  ڈی آئی بی انچارج سمیت رینجرز کے افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی ایس ایس پی سکھر امجدشیخ کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد ضلعے میں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنا اور پولیس کو الرٹ رکھنا ہے ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیع ہے فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، دہشتگری کے خطرات سے نمٹنا ہے




بیوروچیف سکھر زاہد شیخ