 |
| فائل فوٹو عادل راچپوت |
پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کا اہم اجلاس ضلعی صدر فضل الرحمان بھٹو کی زیر صدارت منعقد کیا گیا اجلاس میں پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض کھوکھر، سماجی رہنما ڈاکٹر سعید اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں تنظیم کے حوالے سے کچھ اہم فیصلے کیے گئے جس میں خاص طور پر تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور عہدیداران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار خیال کیا اس موقع پر پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض کھوکھر، اور ضلعی صدر فضل الرحمان بھٹو نے پاکستان میڈیا کونسل میں شمولیت کرنے والے نۓ ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل قلم کے مزدور بھائیوں کے لیے واحد تنظیم ہے جس میں نہ چھوٹا نہ بڑا دیکھا جاتا ہے قلم کے سب مزدور بھائیوں کو ایک نظریئے سے دیکھ کر ان کے مسائل کو حل کروانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں کیونکہ صحافت میں کچھ ایسی بھی تنظیمیں موجود ہیں جن میں بیک ورڈ علاقوں سے آنے والے دوستوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے ان کو سپورٹ کرنے کے بجائے ان کو پیچھے دھکیلنے کی کوششیں کی جاتی ہے لیکن پاکستان میڈیا کونسل کا پلیٹ فارم ان کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور ہم ایسے ہی صحافی بھائیوں کے لیے ہی خاص طور پر کام کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمارے مرکزی صدر مہر حمید انور کا مقصد ہی نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہے جس مقصد میں ہم کافی تر کامیاب ہو چکے ہیں اجلاس میں سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سعید اعوان، سینئر صحافی فرید شیخ، عدنان راجپوت، نعیم اختر راجپوت، ماجد محمود، عمران مغل، دانش راجپوت، عابد مغل، سجاد احمد، اسرار احمد، اعظم طارق، امجد حسین، احسان مھر، وقار بجارانی، سرفراز چنہ اور دیگر بھی شریک ہوئے
0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts