![]() |
| واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملازمین احتجاج کر رہے ہیں |
![]() |
| سیپکو ملازمین سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں |
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی قائد، عبدالطیف نظامانی کی ہدایت پر سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سیپکو کی نجکاری نامنظور" کے نعروں نے حکومت کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا۔ سیپکو کے ورکرز نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ایک "عوامی قتل عام" قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ غیر منصفانہ شرائط پر معاہدے کیے ہیں، جنہوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین کا غصہ اور ان عروج پر تھا۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر سیپکو کی نجکاری کے خلاف یہ آوازیں نہیں سنی گئیں تو پورا ملک احتجاج کی آگ میں جل اٹھے گا۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ واپڈا کی مختلف کمپنیوں کی نجکاری کے ذریعے حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، جو کہ ورکرز کے حقوق پر کھلا حملہ ہے ورکرز نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ یہ نجکاری نہ صرف ورکرز کے معاشی قتل کا باعث بنے گی بلکہ یہ عوام کے لیے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو گی، کیونکہ یہ منافع بخش ادارے عوام کی ملکیت ہیں، جنہیں چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں فروخت کیا جا رہا ہے مظاہرین نے حکومت کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر یہ ظالمانہ نجکاری کا عمل فوراً بند نہ کیا گیا تو ورکرز سڑکوں پر نکل آئیں گے، اور پھر ملک بھر میں ایک ایسا احتجاجی طوفان کھڑا ہو گا جسے سنبھالنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا
![]() |
| بیوروچیف زاہد شیخ |





0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts