فائل فوٹو گوگل سورس

یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں کررہے، کمپنی کی تشکیل نو کی جائیگی، وفاقی وزیر صنعت
اس وقت سبسڈی مستحقین کو نہیں مل رہی، ایسا نظام بنارہے جس میں صرف مستحقین کو ہی سبسڈی ملے، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر راناتنویرحسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ


وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جا رہا بلکہ کمپنی کی تشکیل نوکی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی کے ستائے عوام کےلیے ایک اور بری خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز بند اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد گیارہ ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سبسڈی مستحقین کو نہیں مل رہی، ایسا نظام بنارہے جس میں صرف مستحقین کو ہی سبسڈی ملے۔
بیوروچیف زاہد شیخ