الائیڈ پبلک اسکول ٹاؤن شپ سکھر میں فل باڈی کراٹے اور جوڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے خان کیو کائی کراٹے ایسوسی ایشن اور جوڈو ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام فل باڈی کراٹے اور جوڈو چیمپئن شپ کا انعقاد الائیڈ پبلک اسکول ٹاؤن شپ سکھر میں کیا گیا۔جس کے مھمانان گرامی میں ضلعی اسپورٹس آفیسر نثار احمد چانڈیو،جاوید میمن،تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان،ماسٹر عبد الرزاق،ماسٹر عبد الرحمن،شاہد انصاری تھے چیمپئن شپ میں طلباء وطالبات نے کراٹے اور جوڈو کا بہترین کھیل پیش کیا۔جس میں کاتا فائٹنگ بریکنگ اور جمناسٹک کا مظاہرہ پیش کیا۔اس موقع پر ضلعی اسپورٹس آفیسر نثار احمد چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کا کھیلوں میں حصہ لینا ان کی ذہنی اور جسمانی فٹنس میں اہم کردار ادا کرتا ہے کراٹے اور جوڈو بہترین کھیل ہیں جو سیلف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ بہترین اور باصلاحیت انسان بناتا ہے۔کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو اسپتال اور برائیوں کے اڈے ویران ہوں گے۔وہ لوگ قابل تحسین ہیں جو کھیلوں کے فروغ میں کوشاں ہیں۔اس موقع پر خان کیو فل باڈی کراٹے کے بانی کانچو انیس خاں نے آئے ہوئے مھمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔اخر میں طلباء وطالبات میں میڈل ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے بہترین کارکردگی پر طلبہ و طالبات میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں 


بیوروچیف زاہد شیخ