 |
حاجی جاوید میمن کی قیادت میں احتجاجی ریلی
|
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کے ہڑتال مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے چالیس چوروں کے خلاف 2800 ارب روپے کی ادائیگیوں اور بجلی پر 13 ٹیکسوں کے خلاف ہے قوم کا کوئی فرد اتنی مہنگی بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا تاجر اپنے اثاثہ فروخت کرکے بل ادا کررہے ہیں صنعتیں بند ہورہی ہیں بے روزگاری بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ دکانوں پر 60 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگانا ظلم ہے دکانوں کے کرایہ کے ساتھ اب ٹیکس کی شکل میں ایف بی آر کی ملازمت کرنا ہوگی ایڈوانس ٹیکس کوئی تاجر نہیں دے گا نوٹسز مسترد کرتے ہیں کوئی تاجر نوٹس وصول نہیں کرے گا ایف بی آر ٹیموں نے بازاروں کا رخ کیا تو ان کا گھیراؤ ہوگا تاجر دوست اسکیم کو واپس لینا ہوگا وزیراعظم سے مذاکرات ہوں گے وزیر اعظم سے نیچے کسی کے پاس آئی ایم ایف ڈیل کے تحت تاجر دوست اسکیم کو واپس لینے کا اختیار نہیں، ان ٹیکسوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حکمران خائن اور غاصب ہیں وہ عوام کا سکھ نہیں چاہتے بھوک سے مرنے والوں کے لیے ریلیف کے بجائے اناج پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا بجلی کے بلوں سے خودکشیاں کرتے وقت بجلی مہنگی کردی گئی کاروبار مشکل نہیں بحران کا شکار ہے


حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں بند نہیں کیں ہماری مشکلات بڑھا دیں وفاقی حکومت اور محکمہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں پر جبری طور پر مسلط تاجر دوست اسکیم، بجلی، گیس کے بلوں میں بے جا ٹیکسز، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دشمن اقدامات کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی، شہر کے اہم تجارتی مراکز صرافہ بازار، گھنٹہ گھر، غریب آباد، شہید گنج، شاہی بازار، نشتر روڈ، کپڑا مارکیٹ، فریئر روڈ، حسینی روڈ، مشن روڈ، اسٹیشن روڈ، ایوب گیٹ، ریس کورس روڈ، تمباکو بازار، اناج بازار، ڈھک روڈ سمیت تمام چھوٹی بڑی تجارتی مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر ، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار سے احتجاجی ریلی نیکالی گئی، جس میں حاجی غلام شبیر بھٹو، حاجی عبدالستار راجپوت، محمد منیر میمن، ریاض ابڑو، اویس سیٹھی، طارق علی میرانی،عبدالباری انصاری، شعیب میمن، محمد رضوان قادری، دوا خان، ایاز علی ابڑو، جاوید میمن،ڈاکٹر سعید اعوان، ذاکر خان،اقبال ماما، محمد عرفان، عاصم فاروقی، وقاص بدر، محمد جاوید، محمد اقبال کھوکھر، عمران قریشی، شکیل بندھانی،راشد صدیقی، سمیت دیگر تاجر بڑی تعداد میں شریک ہوۓ
 |
سکھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
|
 |
| بیورو چیف زاہد شیخ |
0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts