![]() |
| فائل فوٹو انس ملک |
![]() |
| فائل فوٹو انس ملک |
ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو کا اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل کے ہمراہ گھنٹہ گھر کا دورہ، نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا،
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی میئر نے نشتر روڈ، پرانا سکھر جیل موڑ و دیگر علاقوں، میانی اور شالیمار ڈرینج اسٹیشن کا دورہ بھی کیا، بارشی پانی کی نکاسی آب اور مختلف علاقوں سے پانی کلیئر کرانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا،
اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہر کے زیادہ تر علاقوں سے پانی کلیئر کرالیا گیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے جو جلد ہی کلیئر ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی جلد نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، گلی محلوں، سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے بلا تعطل کام جاری ہے،
رپورٹ بیورو چیف زاہد شیخ






0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts