![]() |
| فائل فوٹو ترجمان سکھر پولیس |
ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے احکامات کے تحت عید میلادالنبیؐ ﷺ 12 ربیع الاول کے آمد حوالے سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے جرنل ہولڈاپ/اسنیپ چیکنگ، مختلف مقامات کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکابندی پوائنٹس لگائے گئے
شہر کے داخلہ و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، دیہاتوں کی طرف جانے والے راستوں پر جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ جاری ہے
اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد سمیت متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا، گاڑیوں و موٹرسائیکلز کی فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے اتارے گئے شر پسند عناصر و مشکوک افراد پر نظر رکھی جارہی ہے اسنیپ چیکنگ کا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دھشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
![]() |
| پولیس کی جانب سے اسنیب چیکنگ کا عمل جاری |
![]() |
| بیوروچیف زاہد شیخ |





0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts