سکھر کی میگا شجرکاری مہم  |
ٹاؤن نثار احمد صدیقی میونسپل کارپوریشن شجر کاری
|
سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع ہونے والا شجرکاری مہم کا سلسلہ آخری مراہل میں داخل گیا
 |
| رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں |
 |
| ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چیئرمین طارق چوہان پودا لگارہے ہیں |
گرین سکھر میگا شجرکاری میں اب تک 50 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں تقریب کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کیا شجرکاری مہم کے حوالے سے مختلف مقامات پر تقریب کا انعقاد کیا گیا سکھر ائیر پورٹ روڈ پر منقعدہ تقریب جس میں رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، نے بطور مہمان خاص شرکت کی اور اور شجرکاری کا مہم کا آغاز کیا تقریب میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام نے بھی شرکت کی اور پودا لگایا
 |
| رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے میگا شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرارسلان شیخ اور چیئرمین نثار صدیقی ٹاؤن طارق چوہان پودا لگا رہے ہیں |
دوسری تقریب کا آغاز مین شکارپور روڈ پر کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی آئ جی سکھر سید پیر محمد شاہ تھے اس موقع پر ڈی آئ سکھر کی جانب سے تقریب کا افتتاح کیا گیا اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے پودا بھی لگایا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سید پیر محمد شاہ نے کہا کے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور درخت لگانے سے اس کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چیئرمین طارق چوہان نے ڈی آئ جی سکھر اور دیگر مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی
 |
| ڈی آئ جی سکھر پیر محمد شاہ شجرکاری مہم کی کامیابی کی دعا کر رہے ہیں |
 |
ٹاؤن نثاراحمد صدیقی کے چیئرمین طارق چوہان مہمان خصوصی ڈی آئ جی سکھر کو اجرک پہنا رہے ہیں
|
شجرکاری مہم کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوۓ سکھر کی اہم شاہراہ ملٹری روڈ پر شجرکاری کی گئ جسکے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کے اربن ایریا میں درخت کم ہونے کی وجہ یہاں کا ٹمپریچر تین سے چار گناہ زیادہ ہوتا ہے ہمیں چاہیۓ کے اربن ایریا میں زیادہ سے زیا درخت لگائیں
 |
| مہمان خاص کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ |
دیگرمہمان گرامی میں وسیم احمد مہر اسسٹنٹ کمشنر سکھر سی ای او سرسو محمد دتل کلہوڑہ رفیق ماکو شبیر میمن میڈم عضرا جمال ودیگر نے بھی شرکت کی
میڈم عضرا جمال اسکول کی طالبات اور طارق چوہان ملکر پودا لگاتے ہوۓ
شجرکاری مہم کی پانچویں تقریب آرائیں پھاٹک کے قریب منعقد کی گئ جس کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفسر رفیق احمد ماکو ایریگیشن، زراعت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران، سماجی ورکرز و خواتین نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خصوصی ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا کے درخت ہمارے ماحول کو صاف رکھتے ہے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر شہر میں کثیر تعداد میں پودے لگانے کی اشد ضرورت ہے نئے پودے لگانے سے ماحول خوشگوار اور فضائی آلودگی میں کمی آئے گی خوشگوار ماحول صحت مند زندگی کی علامت ہے,
 |
| تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی سکھر شجرکاری مہم کا افتتحاح کرنے کے بعد دعا کر رہے ہیں |
 |
| تقریب کے اختتام پر تمام مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ پیٹنگ فریم اور اجرک کے تحائف پیش کیۓ گۓ |
 |
| رپورٹ بیوروچیف زاہد شیخ |
0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts