 |
| سکھر آئ بی یونیورسٹی میں ضلع کونسل کی جانب سے سی ایس ایس کلاسز کا انعقاد |
چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے سکھر میں آئی بی اے یونیورسٹی میں سی ایس ایس کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل کمیل حیدر شاہ تھے
 |
| مہمان خاص ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ |
دیگر مہمانوں میں کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی ٍواٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ ای ڈی سی ون سکھر - چیمبر آف کامرس سی ایس ایس امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی
 |
| کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی |
 |
| ڈی آئ جی سکھر سید پیر محمد شاہ |
 |
| وائس چانسلر آصف شیخ آئ بی اے یونیورسٹی سکھر |
تقریب سے خطاب کرتے هوٸے ضلع کونسل کے چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کہا که سی ایس ایس کی تیاری کرنے والے طلباء میں سے ایک بھی پاس ہو جائے تو یہ ہماری محنت پوری هوٸی اور اس کے اخراجات ضلع کونسل کے بجیٹ سے ادا کرے گیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے اگر ہم میں سے ہر ایک أدمی ایک بچے کے اخراجات اٹهاٸے تو ہماری تعلیم اور بھی بہتر ہو سکتی ہے جس سے ہم غریب اور یتیم بچے بھی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جس طرح عام لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر ہوں۔اسی طرح تعلیم کی سهولیات میسر هو۔اس موقعی پر واٸس چانسلر نے کها که سی ایس ایس کی تیاری میں 723 فارم موصول ھوۓ جس میں 616 طلبہ نے ٹیسٹ دیا جن میں سے 291 طلبہ پاس ہوئے جبکہ کل 83 طلبہ نے زبانی امتحان پاس کیا جن میں سے 75 طلبہ کے اخراجات ضلع کونسل سکھر ادا کرےگا جبکہ 5 طلباء کے اخراجات کی ادائیگی چیمبر آف کامرس کرے گی ۔ آئی بی اے یونیورسٹی سی ایس ایس فیکلٹی کے انچارج کمشنر سکهر ڈویزن
فیاض حسین عباسی هونگے۔ 20 ستمبر 2024 سے سی ایس ایس کی کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ایس ایس کی تیاری سے پہلے طلبہ کو لاہور جانا پڑتا تھا لیکن اب سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔ ضلع کونسل کے تعاون سے اب ہمارے بچے بڑے عہدوں پر فائز ہو سکتے ہیں۔
 |
| بیوروچیف زاہد شیخ |
0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts