 |
| چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ روہڑی بس ٹرمینل سے پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کا افتتاح کر رہے ہیں |
چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے بس ٹرمینل سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سکھر اور روہڑی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، روہڑی بس ٹرمینل سے ٹرانسپورٹ سہولت میسر نہ ہونے سے مسافروں کو کراچی، لاہور یا ملک کے دیگر شہروں کی جانب آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ روہڑی بس ٹرمینل سے ٹرانسپورٹ کی شروعات ایک بہترین منصوبہ ہے جو کہ مین بائی پاس پر واقع ہونا اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ بس ٹرمینل کی باقائدہ فعالی کے لیے ہمیں ٹرانسپورٹرز کا تعاون درکار ہے، بس ٹرمینل کی فعالی سے یہاں کے لوگوں کے لیے دیگر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو سیکیورٹی، مسجد، کیفے سمیت مطلوبہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر راجہ ایم بی دھاریجو نے کہا کہ نیو بس ٹرمینل کی غیر فعالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، انہوں نے کہا کہ آئندہ ببرلوء بائی پاس پر مسافر ویگن یا بس کے اسٹاپ پر قلم 144 عائد کیا گیا ہے تا کہ اب تمام مسافر گاڑیاں ببرلوء پائی پاس کے بجائے نیو بس ٹرمینل روہڑی پر رکیں تا کہ مسافروں کے لیے آسانی پیدا ہو۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روہڑی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹییز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی
 |
| بیوروچیف زاہد شیخ |
0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts