جاپانی وفد  سکھر پہنچ گیا.انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل انوائرمنٹل سٹریٹیجیز (IGES) جاپان اور سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ (CPI)، KSBL کے وفد کی ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ایڈیشنل کمشنر ون محمد عامر انصاری سے ملاقات.وفد کی سربراہی میہو ہیاشی ( Miho Hayashi) کر رہی تھیں ، جس میں سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ کے  ولی حسن و دیگر بھی شامل تھے وفد کو سکھر  میں کچرہ اٹھانے کے نظام اور لینڈ فل سائٹس پر بریفنگ دی گئی.سندھ حکومت نے ایک سال قبل سکھر میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کام کا آغاز کیا ہے، میئر سکھر کی وفد سے گفتگو.اجلاس میں ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، چیئرمین ڈولپمنٹ کمشنر آفس سردار محمد تقی دھاریجو، چیف انجنیئر (ڈولپمنٹ) پبلک ہیلتھ سکھر برکت علی خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سکھر پیر واحد بخش ، پروجیکٹ منیجر عثمان طارق و دیگر بھی موجود تھے

بیوروچیف زاہد شیخ