قادر بخش سومرو

افسر ہو تو ایسا ہو جس کا نام سنتے ہی غیرقانونی کام کرنے والے تھر تھر کانپنا شروع کردیں یہ تصاویر اور وڈیو سکھر کے ایک بازار کی ہے جہاں کسی نے مذاق میں بول دیا کے گبر آ رہا ہے جی ہاں (گببر) قادر بخش سومرو سکھر میں گببر کے نام سے مشہور ہیں بس پھر کیا گببر کا نام سنتے ہی لوگوں نے اپنی دکانوں کے آگے رکھا سامان فوری طور پر بنا ہی دیکھے جلدی جلدی ہٹانا شروع کردیا اور پانچ منٹ کے اندر بازار اتنا کشادہ نظر آنے لگا کے جس بازار سے تجاوزات کی بھرمار کے باعث پیدل چلنا بھی محال تھا وہاں سے کار اور سوزوکی باآسانی بنا کسی رکاوٹ کے گذر جاۓ قادر بخش سومرو پر لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ معلوم ہو سکے سکھر شہر میں جہاں بہت سی کالی بھیڑیں ہیں بددیانت اور راشی افسر ہیں ، وہاں قادر بخش سومرو جیسے فرض شناس اور ایماندار افسر بھی موجود ہیں جو عوام کا دکھ درد سمجھتے ہیں انہیں معلوم ہے کے لوگ اپنی مصروفیات کے باعث ذرا سا ٹائم نکال کر کسی کام سے بازار کا رخ کرتے ہیں تو انہیں کس دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے غلام قادر بخش کے واپس سکھر آنے سے نا صرف سکھر کے شہریوں کے لیۓ آسانی ہوئ ہے بلکے بھتہ خور افسروں کی کی منتھلی بھی بند ہوگئ کچھ افسران کی ملی بگھت سے سکھر شہر تجاوزات کا گڑھ بن چکا تھا گھنٹہ گھر کی تمام باؤنڈری اور اسکے اطراف لگی گریلیں جس سے پورے گھنٹہ گھر کی رونق ہی ختم ہو گئ تھی اسے بھی واپس بحال کرایا اس لیے سکھر کی عوام انہیں چاہتی ہے اور قادر بخش سومرو کو عوام دوست افسر قرار دیتے ہیں۔ ایسے افسران واقعی محکمے کی شان ہوتے ہیں۔ قادر بخش سومرو جیسے نیک اوردیانت دار افسر کسی نعمت سے کم نہیں۔ ایسے افسر یقینا تحسین کے لائق ہیں۔



گبر کا نام سن کر لوگ تجاوزات ہٹانے میں مصروف


بیوروچیف زاہد شیخ