![]() |
| تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ |
*سکھر پولیس* کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی والا معاملہ پولیس کی جانب سے کچھ روز قبل تھانہ ایئرپورٹ روڈ پر سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا پولیس کی جانب سے بتایا گیا کے موبائل کمپنی کے ملازموں سے ایک کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈکیت ہلاک ہوگۓ اور (1125000)۔گیارہ لاکھ پچیس ہزار روپے کیش اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جسکے بعد انکے ورثہ نے احتجاج کرتے ہوۓ بتایا کے پولیس نے جھوٹا مقابلہ دکھایا ہے لیکن انکی ایک نہ سنی گئ بلکل اسہی طرح سے
تھانہ پٹنی کی حدود اوور ہیڈ پل کندرا لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ پیش آیا اس میں بھی پولیس کی جانب سے یہی بتایا گیا کے دوران
ناکہ بندی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا ،
ملزمان نے ناکہ توڑ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ، پولیس نے فرار ملزمان کا تعاقب شروع کیا دوران تعاقب ملزمان نے پولیس پہ فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور رقم سے بھری بھیگ سے (1450000) چودہ لاکھ پچاس ہزار کیش برآمد ہوۓ ہلاک ڈاکو کی شناخت رضا زنگیجو کے نام سے ہوئی
ہلاک ڈاکو سکھر شہر اور روہڑی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ڈکیتی واقعات میں ملوث تھا تھانہ بی سیکشن کی حدود سے موبائل کمپنی کی گاڑی سے کیش ڈکیتی واردات کا ماسٹر مائنڈ تھا اس مقابلے میں بھی ہلاک ہونے والے رضا زنگیجو کے اہل خانہ سمیت پوری برادری نے پولیس کے خلاف غلام بند کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے کو جھوٹا کرار دیتے ہوۓ مظاہرین نے قومی شاہراہ پر نعش کو رکھ کر دھرنا دیا رضا کے اہل خانہ کا بھی یہی کہنا تھا کے پولیس نے ہمارے بچے کو بے گناہ قتل کیا ہے
سوال کیا 19 نومبر کو چھینے گۓ پیسے ڈاکو ابھی تک بیگوں میں لیکر شہر کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں ؟ پہلا مقابلہ بھی پولیس کے مطابق اچانک پیش آیا اور چند روز کے بعد بھی دوسرا مقابلہ بھی سیم اسہی طرح پیش آیا اس میں بھی ڈاکو سیم اسہی طرح فرار ہوۓ پولیس کے تعقب کرنے پر انہوں نے فائر کیۓ اس میں دو ڈاکو اور جوابی فائر میں ادھر ایک ڈاکو ہلاک ہوا ہے موبائل کمپنی کے اب تک پولیس کے مطابق پچس لاکھ پچھتر ہزار برآمد کرلیۓ گۓ ہیں جبکے 740000 لاکھ ابھی ریکور کرنا باقی ہیں آج کے مقابلے میں جو ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے شاید وہ چند روز بعد پولیس کو رقم شہر کی سڑکوں پر لیکر گھومتا نظر آجاۓ اور پولیس کو نوٹوں سے بھرا بیگ مل جاۓ
![]() |
| تھانہ پٹنی کی حدود میں ہونے والا پولیس مقابلہ |
![]() |
| زاہد شیخ بیوروچیف سکھر |





0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts