(بیورو رپورٹ زاہد شیخ ) سکھر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سب انسپیکٹر قادر بخش سومرو کے ہمراہ ٹریفک پولیس کی کارروائی


 نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا گیا، فٹ پاتھ تجاوزات کلیئر



شہریوں کی شکایات پر گھنٹہ گھر مینارہ روڈ نیم کی چاڑھی، اور اسکے اطراف میں ٹریفک پولیس نے نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، فٹ پاتھ تجاوزات، اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوۓ شہریوں سے غیرقانونی پارکنگ وصول کرنے  اور فٹ پاتھ پر لگے اسٹالوں سے بھتہ وصول کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا

قادر بخش سومرو المعروف گبر اپنی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کو ختم کر رہے ہیں


کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ شہریوں اور دکانداروں کو آئندہ قوانین کی پاسداری اور تجاوزات سے گریز کرنے کی سخت ہدایات دی گئیں ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں۔

بیوروچیف زاہد شیخ