![]() |
| حاجی ہارون میمین اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ |
سیپکو کی زیادتیوں کے خلاف تاجر برادری کا بڑا اقدام، 22 اپریل کو احتجاجی دھرنے کا اعلان
(رپورٹ سکھر بیورو چیف زاہد شیخ)
سکھر: آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی ہارون میمن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سیپکو (SEPCO) کی جانب سے جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، ڈیٹکشن چارجز اور مبینہ بھتہ خوری جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ سیپکو کی زیادتیوں کا دائرہ کار روز بروز وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ عام شہری اور گھریلو صارفین بھی بجلی کی بلاجواز بندش اور ناقابلِ فہم بلنگ سے شدید ذہنی اور مالی اذیت میں مبتلا ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نہ صرف لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ اکثر علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے، جس سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اجلاس میں تاجروں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر سیپکو کی ان ظالمانہ پالیسیوں کو فی الفور بند نہ کیا گیا تو بھرپور عوامی مزاحمت کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں متفقہ طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ 22 اپریل، بروز منگل کو سیپکو کے ریجنل آفس (R.O Office) کے سامنے ایک پرامن احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جس میں تاجر برادری سمیت عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
صدر حاجی ہارون میمن نے کہا کہ سکھر کی تاجر برادری کسی صورت خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔ سیپکو کی نااہلی، کرپشن اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور تاجر و عوام دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اور آئینی راستہ اپنایا جائے گا، اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی۔
![]() |
| بیوروچیف زاہد شیخ |




0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts