ڈی آئ جی سکھر سے ہائ کورٹ بار سکھر کے وکلا کی ملاقات

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی آئی جی سکھر سے ملاقات، امن و امان اور موٹر سائیکل چوری پر گفتگو

(بیورو چیف زاہد شیخ )
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے جنرل سیکریٹری ہائیکورٹ بار سکھر، آچر خان گبول کی قیادت میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس سکھر، فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا اور وکلاء کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔

ملاقات میں میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالرحیم مہر کی موٹر سائیکل کی چوری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جو تھانہ اے سیکشن کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سکھر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں اور یقین دہانی کرائی کہ چوری شدہ موٹر سائیکل ایک ہفتے کے اندر بازیاب کرالی جائے گی۔

اس موقع پر سینئر وکلاء میں فقیر اطہر ابڑو ایڈوکیٹ، طنویر عباس شاہ ایڈوکیٹ، الہی بخش جمالی ایڈوکیٹ، شکیل احمد انصاری ایڈوکیٹ اور جاوید احمد مہر ایڈوکیٹ بھی وفد کا حصہ تھے۔ وفد نے ڈی آئی جی سکھر کے تعاون اور مثبت رویے کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وکلاء اور پولیس کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
بیوروچیف زاہد شیخ