![]() |
| واپڈا ملازم کے رکھے گۓ پرائیوٹ الیکٹریشن کنڈا لگا کر دینے سمیت منتھلی فکس کرنے لگے |
اوور بلنگ سے تنگ شہری کے ساتھ سنگین دھوکہ — پرانہ سکھر میں افسوسناک واقعہ
سکھر بیورو چیف زاہد شیخ
ذرائع کے مطابق، پرانہ سکھر میں ایک شہری نے اوور بلنگ سے تنگ آکر ایک نجی الیکٹریشن کی مدد سے اپنی بجلی کی تار براہ راست لگوا دی، لاعلمی میں یہ سمجھے بغیر کہ مذکورہ الیکٹریشن واپڈا اہلکاروں کا خفیہ ساتھی (ٹاؤٹ) ہے۔ الیکٹریشن نے اپنی مزدوری وصول کرنے کے بعد اگلے ہی دن واپڈا ملازمین کو اطلاع دے دی، جس کے نتیجے میں واپڈا کے اہلکار موقع پر پہنچ کر بجلی چوری کا کیس پکڑ لیا۔
محض آدھے گھنٹے کے اندر اہلکار نے مبینہ طور پر 30 ہزار روپے وصول کیے اور آئندہ کے لیے شہری پر ماہانہ بھتہ مقرر کر دیا، جس میں اس نجی الیکٹریشن کا بھی حصہ شامل ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ شہری سے طلب کی گئی رقم اس کی پوری ایک ماہ کی سیلری ہے جب سرکاری اہلکار اس طرح روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے غیر قانونی ذرائع سے کمائیں گے تو بجلی چوری کا خاتمہ کس طرح ممکن ہو سکے گا؟ اس طرح کی بدعنوانی نہ صرف صارفین کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہےضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عام شہریوں کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے اور بدعنوانی کے اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔
![]() |
| بیورو چیف زاہد شیخ |




0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts