![]() |
| بیوروچیف زاہد شیخ |
![]() |
| فائل فوٹو |
پروفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی، سکھر کے رہائشیوں نے بجلی کے غیر اعلانیہ تعطل، غیر قانونی ڈائریکٹ کنکشنز، اور SEPCO اہلکاروں کے ناروا و ہراسان کن رویے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مکینوں نے معروف وکیل ہمیش جیوانی ایڈووکیٹ کے توسط سے SEPCO کے سب ڈویژنل آفس (سبزی منڈی) اور SEPCO چیف کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ SEPCO کے افسران اور اہلکار جان بوجھ کر شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا رہے ہیں، ان پر ناجائز دباؤ ڈال رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر رشوت کے عوض ڈائریکٹ کنکشنز مہیا کر رہے ہیں۔ اس غیر قانونی رویے سے سوسائٹی کے معزز مکین شدید ذہنی، جسمانی اور مالی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں۔
مکینوں نے SEPCO سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 7 دن کے اندر معافی نامہ معروف اخبارات (اردو، انگریزی، سندھی) میں شائع کرے، بجلی کے مسائل کو قانونی دائرے میں رہ کر حل کرے یا پھر ہرجانے کی صورت میں معاوضہ ادا کرے۔ بصورتِ دیگر قانونی چارہ جوئی (سول و فوجداری مقدمات) کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
سی سی برائے اطلاع:
ڈی آئی جی پی سکھر
ایس ایس پی سکھر
ایس ایچ او، سی سیکشن، سکھر
یہ قدم پروفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کے صبر کا آخری اظہار ہے۔ اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن کی اپیل کی جاتی ہے۔




0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts