سکھر پولیس کی اہم کاروائ منشیات فروش گرفتار

حال ہی میں سکھر پولیس کی جانب سے ایک پیکٹ آداب گٹکہ کی برآمدگی کو بڑے زور و شور سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جبکہ دوسری جانب تاجروں سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی اور چوری میں ملوث خطرناک ملزمان کی گرفتاری اور بھاری رقم کی برآمدگی جیسی بڑی اور قابلِ تحسین کارروائی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔


یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ اتنی بڑی کامیابی پر نہ تو ملزمان کی تصاویر جاری کی گئیں، نہ ہی ایس ایس پی سکھر کی جانب سے کسی قسم کی پریس کانفرنس کی گئی، جس سے عوام کو اس بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا جا سکتا تھا۔ اگر اس شاندار کارروائی کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جاتا تو نہ صرف شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا بلکہ ایس ایس پی سکھر کو ڈی آئی جی سکھر اور آئی جی سندھ کی جانب سے تعریفی اسناد اور اعزازی شیلڈز بھی ملنے کے روشن امکانات تھے۔


ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس اپنی ترجیحات پر سنجیدگی سے غور کرے اور چھوٹی کارروائیوں کی تشہیر کے بجائے اہم اور بڑی کامیابیوں کو اجاگر کرے، تاکہ عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ پولیس نہ صرف موجود ہے بلکہ پوری قوت کے ساتھ ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

بیوروچیف زاہد شیخ