![]() |
| حاجی محمد جاوید میمن وفد سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں |
سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ ہے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بھارتی آبی دہشتگردی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کر کے بین الاقوامی آبی قوانین کی خلاف ورزی اور ایک خطرناک مثال قائم کی ہے۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگر ملک بن چکا ہے، بھارتی حکومت کی سرپرستی میں پہلگام میں ایک ڈرامہ رچاکر اس کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ افواج پاکستان دنیا کی نمبر ون فوج ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے استحکام، سلامتی، خوشحالی اور بقاءکیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف تجارتی مراکز سے آنیوالے تاجروں کے نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیر بھٹو، جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی،چیئرمین سپریم کونسل حافظ محمد شریف ڈاڈا، نائب صدور حاجی عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی، بابو فاروقی،مختیار شامی، محمد منیر میمن، جاوید کھوسو، محبوب صدیقی، اعظم خان، احسان بندھانی، طارق علی میرانی، محمد کاشف شمسی، عبدالباری انصاری،جاویدمیمن، ذاکر خان، ڈاکٹر سعید اعوان، شاہد مگسی، ایاز علی ابڑو، امداد جھنڈیر، شعیب میمن، اقبال کھوکھر،عامر سجاد، وقاص بدر، فخر الدین عباسی، و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ دنیا پر یہ واضح ہے کہ ہندوستان از خود واقعات کر کے اس کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے،بھارت نے الزامات کی آڑ کے اندر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا اور ہندوستان میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کے اندر نکل جانے کا حکم دینا اپنے عوام کو گمراہ کرنےکی کوشش ہے۔ بھارت نے اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور وطن عزیز کے استحکام ، بقاء،دفاع کیلئے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ رہ بھارت کو نیست و نابود کر دینگے۔
![]() |
| بیوروچیف زاہد شیخ |




0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts