![]() |
| ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹس بمعہ کیش انعامات |
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پولیس سروس اب پبلک سروس میں تبدیل۔اس انقلابی تبدیلی میں "سزا و جزا" کا عمل عوامی خدمت کے مقصد و جذبے کی سمت کو اولین ترجیح بنانے میں بُنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سکھر رینج میں فرائض کی ادائیگی میں افسران و اہلکاروں کو کرپشن،غفلت و لاپرواہی،غیر قانونی/سماجی برائیوں میں ملوث ہونے پر انکے خلاف جہاں ایک طرف محکمہ جاتی و قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے وہاں دوسری طرف اچھی و اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ جاتی تعریفی سرٹیفیکیٹس بمعہ کیش انعامات دینے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے
*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اس سلسلے میں آج رینج آفس میں ایک سادہ پروقار تقریب میں*
ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو ایس ڈی پی او اوباڑو کو تھانہ ڈہرکی ضلع گھوٹکی میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی مقتول غلام شبیر سومرو کی لاش کے بلائنڈ مرڈر کیس نمبر 151/2025 میں بہترین پیشورانہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اس کیس میں ملوث مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت میں چالان پیش کیا۔اس اعلی کارکردگی پر انہیں ایپریسییشن لیٹر دیا گیا۔
انسپیکٹر صفی اللہ انصاری ایس ایچ او وسطی جیون شاہ کو گھوٹکی کچا ایریا میں دوران آپریشن ہنی ٹریپ پر اغوا ہونے والے مغوی عثمان سومرو، سرفراز سومرو، سکندر حیات راجپوت کو بنا تاوان کے باحفاظت بازیاب کروانے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔
انسپیکٹر محمد موسی میمن ٹریفک سارجنٹ سکھر کو میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقدہ معرکہ حق/یوم ازادی کی تقریب کے دوران بہترین ٹریفک کے انتظامات پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔
انسپیکٹر ذوالفقار علی چاچڑ ایس ایچ او آباد کو تھانہ آباد میں درج مقدمہ نمبر 116/2025 کی ڈیٹیکشن میں پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمع 5000 کیش ایوارڈ دیا۔
سب انسپیکٹر علی گل ملاح ڈی آئی بی انچارج ضلع خیرپور میرس کو دوران محرم الحرام ، چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور 12 ربیع الاول کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔
▪️سب انسپیکٹر محمد معروف کڑیو انکوائری سیل رینج آفس سکھر کو بروقت اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پبلک کمپلینٹس کے ڈسپوزل پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔۔۔۔
▪️پولیس ریکروٹ ٹریننگ سینٹر خیرپور (RTC) میں دوران ٹریننگ فزیکل، فائرنگ، قانون، (لاء) اور ڈرل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ پولیس کانسٹیبل محمد سلیم ضلع (خیرپور میرس) عمران شاہ (کیماڑی) ظفر علی (سکھر) عبدالحفیظ (سکھر) محمد شہزاد (ملیر) تارا چند (گھوٹکی) عابد حسین (شکارپور) اور راجیش کمار (خیرپور میرس) کو سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔
▪️تھانہ شہید انسپیکٹر راؤ شفیع اللہ (بی سیکشن) سکھر کی شاہی بازار چوکی انچارج لیڈی اے ایس آئی بی بی حلیمہ بختاور جتوئی،لیڈی کانسٹیبل نادیہ خان اور لیڈی کانسٹیبل عشوینہ خان کو تین لاپتہ معصوم بچیوں سکینہ جہانزیب (03 سالہ)،عابش رحمان (04 سالہ) اور علیزہ شاہ (04 سالہ) کو بروقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں تلاش کر کے ان کے والدین کو حوالے کرنے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔
ڈی آئی جی سکھر رینج نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیک نیتی، ذمے داری،محنت سے اپنے فرائض کو سرانجام دینے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی
![]() |
| ڈی آئ جی سکھر کی جانب سے تعریفی سرٹیفکٹ اور کیش انعام دیۓ گۓ |
![]() |
| بیورچیف زاہد شیخ |





0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts