ضلع گھوٹکی کے رہائشی شر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کا پولیس کی ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں

سکھر اوباڑو ضلع گھوٹکی کے رہائشی شر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کا پولیس کی ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سلمان شر، علی دوست شر، مائی بشیراں، مائی مکھن، مائی نجمہ سمیت دیگر نے بتایا کہ 20 تاریخ کو پہنور برادری کے تین افراد قتل ہوئے جس کی زمہ داری کچے میں رہنے والے شر ڈاکوؤں نے قبول کی جس پر پولیس سیاسی دباؤ میں آکر ہمارے گھروں پر دھاوا بول دیا اور ہمارے گھر میں موجود 30 سے زائد شر برادری کے افراد اور مال مویشی اٹھا کر لے گئے جس پر ہم نے متعلقہ ایس ایس پی گھوٹکی سے رابطہ کیا پر وہاں سے ہمیں کوئی موثر جواب نہیں ملا سلمان شر نے مزید کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے جو اصل قاتل ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ہم کاروباری محنت مزدوری کرنے والے لوگ ہیں ہم پر سیاسی بنیادوں پر کاروائی کی گئی ہمارے گھروں کو مسمار کیا گیا ہمارے بندے گرفتار کئے گئے ہمارے گھروں میں موجود مال مویشی اٹھا کر لے گئے ہماری بالاحکام سمیت چیف جسٹس آف پاکستان وزیرِاعلیٰ سندھ آئی جی سندھ ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی سے پرزور مطالبہ ہے کہ فلفور صاف شفاف انکوائری کمیشن قائم کر کے جو بھی اس قتل میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے اور ہمارا لوٹا گیا سامان مال مویشی ہمیں واپس کروائیں جائیں اور گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے

بیوروچیف سکھر زاہد شیخ