ضلع سکھر کے مختلف پولیس اسٹیشن کی حدود میں بغیر نمبر پلیٹ،غیر رجسٹرڈ اور مشکوک گاڑیوں کوچیک کیا جارہا ہے

سکھر(بیورو چیف زاہد شیخ)ضلع سکھرکے تمام پولیس اسٹیشن کی حدود میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف پولیس کا سخت کریک ڈاؤن متعدد گاڑیاں سیزغیر رجسٹرڈ اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد امن و امان کی بہتری اور جرائم کی روک تھام ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی سکھرکیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اس مہم کے تحت ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں،مرکزی شاہراہوں،اور اہم چوراہوں پر پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مکمل تلاشی اور دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کو روکا گیا ان کے کوائف اور نمبر پلیٹس کی تصدیق کی گئی مختلف تھانوں کی کارروائیوں میں 24 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت سیز کی گئیں چیکنگ کے دوران کالے شیشوں والی گاڑیوں،فینسی نمبر پلیٹس،نیلی و سبز لائٹس اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ مشکوک افراد کی بایومیٹرک تصدیق تلاش ایپ کے ذریعے کی جا رہی ہےاس کارروائی کا مقصد شہر میں امن و امان کی فضا کو بہتر بناناجرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی روک تھام ہے پولیس کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں عموماً ڈکیتی،اغوا برائے تاوان،اسلحہ و منشیات کی ترسیل اور دیگر سنگین وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں جن کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد صرف گاڑیاں ضبط کرنا نہیں بلکہ جرائم کی بیخ کنی عوامی تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بروقت رجسٹریشن کروائیں کالے شیشے،فینسی نمبر پلیٹس اور بلیو لائٹس کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ پولیس کے ساتھ قانون پر عمل درآمد میں تعاون ممکن ہو انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں سڑکوں پر غیر قانونی گاڑیوں کی تعداد میں کمی آئے گی شہریوں میں قانون کی پاسداری کا رجحان بڑھے گا
بیوروچیف سکھر زاہد شیخ