(بیوروچیف سکھر زاہد شیخ)
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں وکلاء نے بھرپور شرکت کی اور ترمیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران وکلاء نے “27ویں ترمیم نامنظور” کے نعرے لگائے اور حکومت سے اس ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم سے انصاف اور عدل کے معیار کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم صوبائی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے اور اس سے نظامِ تعلیم بھی متاثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت میں من پسند اڈہاک ججز کی تقرری کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے، جو عدلیہ کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔
ایڈوکیٹ محسن سجاد اترا


ایڈووکیٹ محسن سجاد اترا نے کہا کہ 27ویں ترمیم عدل و انصاف اور جمہوریت کے نظام کو کمزور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری عوامی حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ہم ایسا قانون چاہتے ہیں جو آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عدلیہ اور صوبائی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
بیوروچیف زاہد شیخ