 |
| سول ڈفینس سکھر کے زیر اہتمام رضاکاروں کے لیۓ تربیتی پروگرام منعقد |
سول ڈیفنس سکھر نے یوم اقبال کے موقع پر رضاکاروں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد سول ڈیفنس آفیس میں کیا۔جس کی صدارت امیر الدین عباسی ایڈیشنل کنٹرولر نے کی۔ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے رضاکاروں کو بہترین انداز میں تربیت اور سول ڈیفنس کے رولز کے حوالے سے مکمل آگاہی دی۔اس موقع پر مہمان خاص سندھ ہائیکورٹ بار سکھر کے جنرل سیکریٹری سینئر ایڈووکیٹ آچر خان گبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ اقبال، 9 نومبر، ہم سب کے لیے ایک یادگار دن ہے، جو ہمیں پاکستان کے عظیم شاعر، فلسفی، اور رہنما ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی پیدائش کی خوشی منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ علامہ اقبال ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی شاعری، فلسفے، اور فکر انگیز خیالات کے ذریعے مسلمانوں کی فکری اور عملی زندگی میں انقلاب برپا کیا۔ اُن کا پیغام آج بھی ہر دور کے انسان کے لیے روشنی کی مانند ہے۔سول ڈیفنس کا کردار زمانہ جنگ اور زمانہ امن قابلِ ستائش ہے آج کے دور میں ذاتی مفادات کو چھوڑ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے رضاکاروں کی خدمات قابل قدر ہیں۔پنجاب کی طرح سندھ میں سول ڈیفنس کو جدید طرز پر بنایا جائے اور مراعات دی جائیں تمام رضاکار اپنی محنت، لگن، اور عزم کے ساتھ معاشرے میں تبدیلیاں لائیں گے۔اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے رضاکاروں میں مھمان خاص نے تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔یوم اقبال کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔اس موقع گروپ وارڈن محمد احمد شیخ،حاجی محمد ریاض کھوکھر،شیخ محمد عدنان،رانا طاہر،اصف شیخ،محمد ریحان و دیگر موجود تھے
 |
| بیوروچیف سکھر زاہد شیخ |
0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts