سکھر میں بدنام ڈاکو سلطان شاہ بیٹے سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک سکھر میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام ڈاکو سلطان شاہ اپنے بیٹے حبدار شاہ سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس,,
پولیس کے مطابق یہ مقابلہ پرانا سکھر تھانے کی حدود سی سیکشن میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق، روہڑی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کمسن بچہ فیضان شیخ زخمی ہوا، جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔
پرانا سکھر کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سلطان شاہ اور اس کا بیٹا حبدار شاہ موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس کانسٹیبل فضل بھٹو فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
![]() |
| زخمی پولیس ایلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے ڈی آئ جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ ہسپتال پہنچ گۓ |
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے زخمی اہلکار کے بہترین علاج کے لیے فوری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی سکھر اظہر مغل اور ان کی ٹیم کو کامیاب آپریشن پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک خطرناک گروہ کا خاتمہ کیا ہے جو خطے میں خوف و دہشت پھیلانے میں ملوث تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق، سلطان شاہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 48 مقدمات درج تھے، جن میں اغوا برائے تاوان، قتل، اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم شامل تھے۔دوسری جانب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی سکھر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ"جرائم کے خلاف آپ کی مؤثر حکمت عملی اور لائحہ عمل ہر سطح پر لائقِ تحسین ہے۔ پولیس کے سخت ردِعمل اور جاری آپریشن نے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا ہے۔ جب بات امن و امان اور عوام کے تحفظ کی ہو تو آہنی اقدامات ناگزیر ہوجاتے ہیں۔"
![]() |
| ایس ایس پی سکھر اظہر مغل ڈی آئ جی سکھر کو صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں |
پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا
![]() |
| بیوروچیف سکھر زاہد شیخ |








0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts