![]() |
بیورو چیف: زاہد شیخ
دعوتِ اسلامی کے پریس سیکرٹری محمد عمران عطاری عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کے بعد خیر و عافیت کے ساتھ وطنِ عزیز پاکستان واپس پہنچ گئے۔ ان کی واپسی پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ان کا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کی ٹیم، سندھ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض کوکھر، ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر فرید احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمران مغل، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر سعید اعوان، شیخ عدنان، سچ ٹی وی سکھر کے رپورٹر زاہد شیخ، اشفاق کھوسو سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور دلی مبارکباد پیش کی۔
شرکائے استقبال نے اس روحانی سفر کی تکمیل پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی ایک عظیم روحانی تجربہ ہے جو انسان کے دل و روح کو ایمان کی تازگی اور سکون عطا کرتا ہے۔ اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور محمد عمران عطاری کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
محمد عمران عطاری کی یہ سعادت ان کے لیے باعثِ فخر اور باعثِ برکت قرار دی جا رہی ہے، جس پر مختلف تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے انہیں بھرپور مبارکباد پیش کی گئی۔
![]() |
| بیوروچیف زاہد شیخ |






0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts