سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام رحیم داد خان مولائی شیدائی پبلک لائبریری کلچر کمپلیکس سکھر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد طلباء و ممبرانِ کو ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے ریسکیو فرسٹ ایڈ فائیر فائٹنگ اور سی پی آر کی بنیادی تربیت دی پروگرام کی صدارت امیر الدین عباسی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس نے کی اس موقع پر مھمان خاص امتیاز علی میمن ڈاریکٹر کلچر کمپلیکس سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کا مطلب شہری دفاع ہے یہ تنظیم دوران جنگ یا امن کے وقت قوم کی قوت اور قابلیت کو بہتر بنانے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔ ان تربیتی پروگرام کا مقصد عوام میں شہری دفاع کے شعور کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے رضاکار تیار کرنا بھی ہے جو کسی قدرتی آفت مثلاً زلزلہ، سیلاب، طوفان ہو یا خشک سالی وغیرہ اور انسان کی پیدا کردہ آفات یعنی فدائی حملے، بم دھماکے، آگ ، دہشتگردی یا پھر صنعتی حادثات وغیرہ کی صورت میں اپنی مدد آپ کرنے کے قابل ہو سکیں۔شہری دفاع کی ترویج اور ترقی کیلئے طویل المیعاد حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہری دفاع کی تربیت ہر ایک پاکستانی کیلئے لازمی ہو تاکہ وہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکے ۔ لیکن ادارے شہری دفاع تربیت کے اس عمل کو تنہا انجام نہیں دے سکتے اسکے لیے حکومت، میڈیا اور دیگر اداروں کو خواہ وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ انہیں اس سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے طلباء و ممبرانِ میں تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر محمد انیس خان پوسٹ وارڈن حاجی محمد ریاض کھوکھر،شیخ محمد عدنان،لالا عمران میرانی،حامد رضا میمن،ارسلان احمد قاری شھزاد راجپوت،محمد ادریس کھوسو ودیگر موجود تھے



0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts