ڈولفن پلازہ سکھر کے بکنگ آفس میں جناب راکیش صاحب اور انکے اسٹاف کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئ اس موقع پر جناب راکیش صاحب نے سندھ دھرتی سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سندھی عوام کو سندھی ثقافتی دن کی پُرمسرت مبارکباد پیش کی انہوں نے روایتی سندھی انداز اپناتے ہوئے مہمانوں کو اپنی ثقافت کی پہچان سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی اور اپنے ہاتھوں سے تمام مہمانوں کو کیک تقسیم کیا انہوں نے کہا کے سندھ کی ثقافت امن، محبت، بہادری اور مہمان نوازی کی عظیم تاریخ رکھتی ہے قومیں اپنی ثقافت اور اپنی تہذیبی شناخت سے پہچانی جاتی ہیں۔
“ہزاروں سال پر محیط سندھ کی ثقافت آج بھی مہذب روایات اور عظیم تہذیب کی امین ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن نہ صرف ثقافتی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے بلکہ نئی نسل کو اپنی جڑوں اور اپنی شناخت سے جوڑنے کا انقلاب بھی ہے راکیش صاحب اور انکی ٹیم  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ کی ثقافت، زبان اور روایات کی ترویج و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے
بیوروچیف سکھر زاہد شیخ