![]() |
| عبد القیوم قریشی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں |
سکھر)خدمت کمیٹی سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے
اپنے مبارک باد ی پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔انہوں نے چیف آف ائیر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدتِ ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکۂ حق میں دشمن پر فتح حاصل کی۔پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،، خدمت کمیٹی سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے سپاہ سالار کے ہوتے ہوئے دشمن نیست و نابود ہوگا۔پاک فوج .حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں اور اسی طرح ملک کی محب وطن جماعتیں بھی متحد و منظم ہیں۔پوری قوم حکومت کے اس عمل سے خوش ہے کیونکہ آج ملک کا وقار اور اہمیت فیلڈ مارشل کی فتوحات کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ادارے مل کر پاکستان کے دفاع کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنایا جا سکتا ہے۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے اور تاقیامت سلامت رہیگا
![]() |
| بیورو چیف سکھر زاہد شیخ |




0 تبصرے
Thank you very much for expressing your thoughts