ڈی ائی جی سکھر کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ

 ڈی آئی جی سکھر رینج/یوم قائد/کرسمس/نئے سال کی تقریبات/سیکورٹی جائزہ/احکامات

 

ڈی آئ جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے یوم قائد،کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے سکھر رینج کہ تینوں اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے ایس ایس پیز کو اپنے اضلاع میں سکیورٹی کو الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیۓ۔ 


یوم قائد،کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کو مدنظر رکھتے ھوۓ سکھر رینج کے داخلی و خارجی راستوں و چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل/پیٹرولنگ کو مزید سخت بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کو ھاء الرٹ اور کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہوں سمیت تفریحی مقامات ھوٹلز,ریلوے اسٹیشنز,بس اسٹاپس کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بناتے ہوئے جرائم پیشہ/ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے مکمل نگرانی/چیکنگ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اس ضمن میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جاۓ مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاھوں کے اردگرد  پیٹرولنگ/پولیس نفری کی تعیناتی کی جاۓ تاکہ مسیحی کمیونٹی اپنی مذہبی رسومات بھرپور طریقے سے ادا کرسکیں۔


 ڈی آئ جی سکھر رینج نے حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سال نو کے موقع پر اسلحے کی نمائش ہوائی فائرنگ پر پابندی کو یقینی بنانے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ۔

بیورو چیف سکھر زاہد شیخ